ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیروز اور زینب کی علیحدگی؟ مبہم اسٹوری نے تہلکہ مچادیا

فیروز اور زینب کی علیحدگی؟ مبہم اسٹوری نے تہلکہ مچادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔

 ایک بار پھر اس جوڑے کے درمیان علیحدگی کی آگ بھڑکتی دکھائی دے رہی ہیں لیکن اس بار وجہ زینب کی انسٹاگرام اسٹوری ثابت ہوئی جس میں انہوں نے اپنے مبہم الفاظ سے لوگوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسکرین شاٹ زیرِ گردش ہے جو بظاہر زینب کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی اور اس میں لکھا تھا کہ ،’یقیناً یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا جو مجھے لینا پڑا! میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا بیان لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں۔’

اس پیغام میں مزید لکھا گیا تھا کہ،‘ہم نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں اور یہی ہمارے لیے درست فیصلہ ہے۔ میں ہمیشہ فیروز کی شکر گزار رہوں گی کہ وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور میرا ساتھ دیا، لیکن بعض اوقات یہ سب بہت مشکل ہو جاتا ہے۔اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے سکون اور صبر عطا کرے۔ آمین۔ دعاؤں کے ساتھ، زینب’۔

یہ پیغام اس وقت منظر عام پر آیا جب ردا بلال نامی صارف نے اس اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے فیروز اور زینب کو ٹیگ کیا کہ آیا یہ خبر درست ہے یا نہیں؟ردا بلال نامی صارف نے زینب کی اسٹوری ری شیئر کرتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا کہ،’ایک قریبی ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس معاملے کو چھپا رہے ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ بات سامنے آئے!کیونکہ زینب نے اسٹوری پوسٹ کی تھی اور پھر اسے ہٹا دیا۔’

فیروز خان نے پہلی اہلیہ عیلزہ سلطان سے علیحدگی کے بعد رواں سال مئی میں اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا لیکن اس مختصر سے عرصے میں جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں دو مرتبہ سرگرم ہوتی دکھائی گیں۔قبل ازیں  5 ستمبر کو دونوں کی طلاق کی خبر اس وقت سرگرم ہوئی جب فیروز خان نے زینب کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان فالو کیاجس کے بعد مداح اس بات پر یقین کر بیٹھے کہ فیروز خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے۔بعد ازایں فیروز خان نے زینب کو پھر سے انسٹاگرام پر فالو کرکے طلاق کی خبر کی مکمل طور پر تردید کردی  تھی۔

یاد رہے کہ  اداکار فیروز خان نے علیزہ سلطان سے 2018ء میں شادی کی تھی جس کے بعد اس جوڑی کے ہاں 2019ء میں پہلے بیٹے سلطان اور فروری 2022ء میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس جوڑی نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد گھریلو ناچاکی کے سبب راہیں جدا کرلی تھیں۔فیروز خان اور علیزہ سلطان کی علیحدگی کے بعد یہ دونوں بچوں کی کسٹڈی کے حوالے سے عدالت کے چکر لگاتے نظر آئے۔فیروز خان اور علیزہ کے درمیان بچوں کی حوالگی کیس کے معاملے پر تصفیہ طے پایا تھا جس کے مطابق فیروز خان بیٹے سلطان کو اپنے پاس رکھیں گے جبکہ بیٹی فاطمہ اپنی والدہ علیزہ سلطان کے پاس رہیں گی۔

فیروز خان ہر مہینے کی 3 تاریخ تک اپنی بیٹی فاطمہ کے اخراجات کی طے شدہ رقم علیزہ کو دیں گے جو 75 ہزار روپے ہے جس میں ہر سال 10 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ بیٹے کے اخراجات بھی فیروز ہی اٹھائیں گے۔علاوہ ازیں فاطمہ کے تعلیمی اخراجات بھی فیروز خان ہی ادا کریں گے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اضافی اخراجات بھی فیروز خان ہی اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ فیروز خان شوبز انڈسٹری کا وہ نام ہیں جو اپنے غصے اور مشتعل مزاج کے سبب اکثر شہ سرخیوں کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔اگرچہ فیروز خان متعدد مرتبہ میڈیا پرسنز پر بھڑکنے کے سبب چرچوں میں آئے لیکن انہیں سب سے زیادہ مشکل میں ڈالنے والا معاملہ انکی شادی ثابت ہوا جو آج تک انکی وجۂ شہرت بنتا رہتا ہے۔