دلہن نشئی نکلی، شادی کی پہلی رات ہی چرس کی فرمائش

22 Dec, 2024 | 10:02 AM

ویب ڈیسک: دلہن نے دولہا سے چرس کی فرمائش کردی، پہلی رات کہرام مچ گیا۔

 بھارتی شادیوں میں مضحکہ خیز واقعات کا رونما ہونا اب ایک عام بات سمجھی جاتی ہے، وہیں اب ایک اور شادی کی تقریب میں ہونے والے واقعے نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دلہن نے اپنے دولہا سے بئیر کی بوتل اور چرس منگوالی،واقعہ ریاست اترپردیش کی بستی ضلع میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب ایک دن میں ہی اختتام کو پہنچ گئی،دلہن نے مبینہ طور پر دولہے کو شادی کی رات ’چرس‘ لانے کو کہا، واقعہ روایتی رسم کے دوران پیش آیا تھا جو رخصتی کے بعد منائی جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی دلہن نے پہلے شوہر سے بیئر کی بوتل خریدنے کی درخواست کی جب وہ راضی ہوگیا اور جانے لگا تو دلہن نے کہا کہ چرس اور مٹن بھی لے آنا،اس مطالبے پر دولہا ناراض ہوگیا اور اس نے صاف انکار کردیا جس پر بحث شروع ہوگئی۔

 دونوں خاندانوں میں جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ ثالثی کی کوششیں بھی ناکام رہیں اور دولہا علیحدگی کے فیصلے پر ڈٹا رہا بعدازاں مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن وہ بھی تنازع کو حل کرنے میں ناکام رہی،دلہن کے اہلخانہ نے وضاحت کی کہ وہ مذاق کررہی تھی اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے لیکن دولہے نے دلہن اور اس کے والدین کو گھر واپس بھیج دیا.

مزیدخبریں