ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ جنوبی افریقا کے دوران قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹے

دورہ جنوبی افریقا کے دوران قومی کرکٹرز کے سیر سپاٹے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی دورہ  جنوبی افریقا کے دوران  کرکٹ کے ساتھ سیر سپاٹے بھی کر رہے ہیں۔

کھلاڑی میچز کےساتھ ساتھ آؤٹ فیلڈ بھی خود کو خوب تازہ دم کر رہے ہیں،قومی کھلاڑی کیپ ٹاؤن کے تفریحی مقامات کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ بابر اعظم، حارث رؤف ، محمد حسنین اور شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے آؤٹنگ کی۔

بابراعظم، شاہین آفریدی اور  حارث رؤف  نے ایک ساتھ تصاویر بنوائیں۔ بابر اعظم نے سیرو تفریح کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔ بابراعظم نے تصاویر کےساتھ "برادرز ان اسپرٹ،" کا کیپشن بھی لکھا۔

محمد حسنین نے ساحل پر چہل قدمی کی ویڈیو  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر لگائی اور کیپشن میں لکھا کہ  خوشی لہروں کی طرح آتی ہے۔

  خیال رہے کہ  پاکستان اور  جنوبی افریقا کےدرمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ کل کھیلا جائےگا۔