لندن:ہسپتال عملے نے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی

22 Dec, 2024 | 09:59 AM

ویب ڈیسک:لندن میں ہسپتال کے عملے نے 91 سال کے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی، داڑھی مونڈھنے کا واقعہ ہسپتال میں مریض کو اسفنج باتھ دیتے ہوئے پیش آیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ مریض کا خاندان جب ان کی عیادت کرنے ہسپتال پہنچا تو حیران رہ گیا،سکھ مریض کی پوتی کیشا سیٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ نیچے درجے کے اسٹروک کے مریض بات نہیں کر پاتے یا ماحول سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ وہ دادا کو دیکھ کر حیران رہ گئے، آنٹی رو پڑیں اور والد مایوس تھے۔ وہ بہت بے بس محسوس کررہی ہیں، دادا ردعمل کا اظہار کرسکتے تو بہت غصہ کرتے،کیشا سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی مریض کے عقائد کا احترام کیا جانا چاہیے۔

مزیدخبریں