ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں و پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشان

سبزیوں و پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ: اوپن مارکیٹ میں زائد نرخوں میں  سبزیوں اور پھلوں کی فروخت جاری، قیمتوں میں ہوشر با اضافے سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

 سفیدپوش طبقے کیلئے سبزیاں اور پھل جیسی نعمت زحمت بن گئی،  دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے لگے، اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا.

آلو سرکاری قیمت 80 کی بجائے بازار میں 100 روپے کلو میں فروخت، پیاز سرکاری قیمت 114  کی بجائے بازار میں 120 روپے کلو میں فروخت، ٹماٹر سرکاری قیمت 180کی بجائے 200 روپے کلو میں فروخت، لہسن سرکاری قیمت 540  جبکہ مارکیٹ میں 650 روپے کلو میں فروخت، ادرک سرکاری قیمت 335  جبکہ  بازار میں 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ شملہ مرچ سرکاری قیمت 140  جبکہ بازار میں 160 روپے کلو میں فروخت، گاجر سرکاری قیمت 155  جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے کلو میں فروخت اور مٹر سرکاری قیمت 210 کے بجائے بازار میں 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب  کیلا سرکاری قیمت 125 کی بجائے بازار میں 200 روپے درجن میں فروخت، سیب سرکاری قیمت 200 کی بجائے  بازار میں 350 روپے کلو میں فروخت، امرود سرکاری قیمت 110 کی بجائے بازار میں 200 روپے کلو میں فروخت، مسمی سرکاری قیمت 110 جبکہ بازار میں 200 روپے درجن میں فروخت،انگور سرکاری قیمت 310 جبکہ بازار میں 600 روپے کلو میں فروخت اور  کینو سرکاری قیمت 190 کی بجائے بازار میں 300 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کا مطالبہ کی گیا ہے۔