وقاص احمد: لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ راہگیر حمزہ زخمی ہو گیا۔
حمزہ اکیڈمی سے واپس جا رہا تھا جب شادی ہال کے قریب گولی اسے لگی، پولیس نے زخمی بچے کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ایس ایچ او نشتر کالونی فہیم امداد کا کہنا ہے کہ نشتر کالونی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والا ملزم جواد اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔