سلمان سلیم:کراچی کے علاقہ ڈیفنس سی آر پٹہ پر پولیس کا مقابلہ،ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2اغواکار ہلاک ہوئے۔
ڈی آئی جی اسد رضا کے مطابق ہلاک اغواکاروں نے شہری کو اغوا کیا تھا،مغوی بحفاظت بازیاب کرالیا گیا،ہلاک ملزمان سے کار،2پستولیں اور دیگر سامان برآمدہوا۔
ہلاک اغوا کاروں کی شناخت عقیل احمد اور اعجاز کے ناموں سے کی گئی،ہلاک ملزمان کے قبضے سے اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد ہوئی، ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔