ہربنس پورہ ؛ ہلاک ہونے والے شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

22 Dec, 2024 | 09:17 AM

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے گھر سے بھاگنے والے شیر کی فوٹیج سامنے آگئی، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو کو شیئر کیا گیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر نے گھر کی دیوار پھلانگی اور پھر گلی میں کود گیا، اس کے بعد وہ تیزی سے بھاگتا ہوا دوسری طرف بھاگا۔

گھر سے بھاگنے والا شیر اس قدر گھبرایا ہوا تھا کہ وہ پھسل کر گر گیا اور پھر اٹھ کر سیدھی گلی میں بھاگتا ہوا چلا گیا،گلی میں ایک ٹھیلے والا تھا جو شیر کو دیکھ کر سائیڈ میں ہٹ گیا۔

واضح رہے کہ ہربنس پورہ میں شیر گھر سے بھاگ کر ایک سوسائٹی میں داخل ہوگیا تھا، جس کو سیکیورٹی گارڈ نے گولی مار کر ہلاک کردیا،دوسری جانب شیر کی ہلاکت پر پولیس نے وائلڈ لائف انسپکٹر عثمان مشتاق کی مدعیت میں سیکیورٹی گارڈ شہباز کے خلاف درج کرلیا۔

مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ نر شیر گھر میں بریڈنگ فارم کی صورت میں رکھا ہوا تھا، شیر گھر سے باہر نکلا تو اسی گھر کے سیکیورٹی گارڈ نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

مزیدخبریں