47 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگا دیے گئے

22 Dec, 2024 | 09:09 AM

علی ساہی:سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی،پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں، اہلخانہ کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، سینئر افسران کی ترقی پانے والے انسپکٹرز اور اہل خانہ کو مبارکباد،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے انسپکٹرز کو پروموشن رینک لگائے گئے، ترجمان پولیس
رواں سال ریکارڈ 4 پروموشن بورڈ منعقد کرکے 383 سب انسپکٹرز کو ترقی دی گئی، 
آرگنائزڈ کرائم، سیف سٹیز، سائبر کرائم سمیت دیگر یونٹس میں بھی ترقیاتی دی جائیں گی،پی کیڈٹ سکیم کے تحت 1010 اے ایس آئی، 438 سب انسپکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔
2سال کے دورانیہ میں 26 ہزار سے زائد ریکارڈ محکمانہ پروموشنز دی گئیں ، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا کی شرکت،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک سمیت سینئر افسران کی شرکت کی۔

مزیدخبریں