ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار

مندر کے چندہ باکس میں شہری کا گرا آئی فون بھگوان کی ملکیت قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے مندر میں ایک شخص کا آئی فون غلطی سے مندر کے چندہ باکس میں گر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب شہری کو اس کا فون کبھی واپس نہیں ملے گا، ریاستی محکمہ اوقاف نے شہری کی فون واپسی کی درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا ہے کہ اب یہ مندر کی ملکیت بن گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ چندہ باکس قانون کے مطابق چندہ باکس میں جانے والی کوئی بھی چیز اس کے مالک کو واپس نہیں کی جاسکتی۔مندر کے حکام نے کہا کہ فون کو چندے کے طور پر لیا گیا ہے، آئی فون کا مالک صرف ڈیٹا واپس لے سکتا ہے۔