ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی جہازوں کی صنعا میں حوثی میزائلوں کے ذخیرے اور کمانڈ سنٹر پر بمباری

CENTCOM attacked on Houthi outfits in Sana, Houthi missals , city42
کیپشن: امریکہ کی سنٹرل کمانڈ نے منگل 17 اکتوبر کو بھی صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے کے بعد بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جازوں اور اسرائیل کے شہروں پر میزائلوں اور  ڈرونز کے حملے جاری ہیں۔ ( بحیرہ احمر میں سینٹ کوم کے زیر استعمال ایک فائٹر طیارے کی فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  امریکی فوج نے  صنعا میں حوثی باغیوں سے منسلک اہداف کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، جن میں میزائل ذخیرہ کرنے کی سہولت اور "کمانڈ اینڈ کنٹرول" سائٹ بھی شامل ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM)، جو مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی کارروائیوں کی نگرانی کرتی ہے، نے ہفتے کے روز کہا کہ ان حملوں کا مقصد "حوثیوں کی کارروائیوں میں خلل ڈالنا اور ان کو کمزور کرنا" ہے۔

ہفتہ کو علی الصبح اور اس سے پہلے جمعرات کی شب یمن کے حوثیوں نے ہائپر سونِک میزائلوں سے  اسرائیل کے شہر تل ابیب کو نشانہ بنایا تھا۔
CENTCOM نے ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انکشاف کیا  کہ حوثیوں نے پہلے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں امریکی بحریہ اور تجارتی جہازوں پر حملے کیے ہیں۔

اسرائیل نے جمعرات کو یمن میں متعدد اہداف پر بمباری کی تھی جن میں صنعا کے قریب پاور اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ اس کے بعد حوثی باغیوں نے،  تل ابیب کی طرف میزائل داغے تھے جن کی ایک ویڈیو کلپ جاری کر کے حوثی باغیوں نے بتایا تھا کہ فائر کئے جانے والے یہ میزائل ہائپر سونِک تھے۔ ۔

اتوار کو علی الصبح یہ خبریں سامنے ٓٓئیں کہ امریکا ہے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے جس میں میزائل کی ذخیرہ گاہ  اورکمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات  شامل تھیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایکس پوسٹ مین بتایا گیا کہ سینْٹ کوم کے آپریشن کے دوران بحیرہ احمر پر حوثیوں کے کئی ڈرون اوراینٹی شپ کروز میزائل بھی گرائے گئے۔