ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتوار کے روز کورنگی اور اطراف میں گیس بند رہے گی

Karachi Gas supply, Suid Southern Gas Company, SSGC, Korangi Industrial Estate, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں  قدرتی گیس فراہم کرنے والی کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز کورنگی اور  بعض دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی گیارہ گھنٹے کے لئے بند رکھی جائے گی۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق اتوار 24 دسمبر  صبح 9 سے رات 8 بجے تک گیارہ گھنٹوں کے لۓ گیس کی  بندش سے کورنگی انڈسٹریل ایریا، کورنگی  رہائشی علاقے، ابراہیم حیدری اطراف ،ڈی ایچ اے کے کچھ علاقے متاثر رہیں گے۔

 کورنگی اور اطراف میں گیس کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لۓ 24 دسمبر  کو ابراہیم حیدری، کورنگی کریک کنٹونمنٹ پر 20 انچ قطر سی-اسٹیشن پر 16 انچ قطر آئسولیشن والو لگایا جائے گا۔ والو ک کی تنصیب کے لئے عارضی طور پر گیس کی فراہمی کو بند رکھنا ناگزیر ہے۔