سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے احکامات کی تعمیل نہ کئے جانے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو 26 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے روبرو حاضر ہو کر یہ وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد نہ کئے جانے کی کیا وجہ ہے۔