ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام ایکسپریس میں لاوارث بیگ میں موجود خطرناک بم ناکارہ بنا دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 انوشہ جعفری: کراچی  کینٹ ریلوے سٹیشن خوفناک تبہی سے  بچ گیا۔ عوام ایکسپریس کی مسافر بوگی سے برآمد ہونے والا دس کلو خرناک بارود کا بم رات بارہ بجے پھٹنے سے پہلے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ نے تباہی کو روک لیا۔  عوام ایکسپریس سے ملنے والے بم کو دو ناکام کوششوں کے بعد آخرکار ناکارہ بنا دیا گیا۔ 

کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر  مشکوک سامان کی اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے خطرناک بم رات سوا نو بجے برآمد  ہو گیا تھا۔ بم میں 10 سے 12 کلو کا دھماکہ خیز مواد موجود ہ تھا ، کینٹ ریلوے سٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر ایک خالی کروا کر خطرناک بم کو ناکارہ بنانے کی دو کوششیں ناکام ہو گئیں، اب تیسری کوشش کی جا رہی تھی جو کامیاب ہو گئی اور بم کو ناکارہ کر دیا گیا۔

کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن پر  ڈی آئی جی اسپیشل برانچ  آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ عوام ایکپریس کی بوگی سے آخری اسٹاپ پر  برآمد ہونے والے لاوارث سفری بیگ میں موجود بم انتہائی خطرناک نوعیت کے دس سے بارہ کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے بنایا گیا ہے۔ یہ ٹائم بم ہے جس کو وال کلاک ٹائمر کے ساتھ اٹیچ کیا گیا ہے۔ بم کے ساتھ موٹر سائیکل کی بیٹری لگی ہوئی تھی ۔

بم کی موجودگی کی اطلاع

کراچی کینٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو  پشاور سے کراچی آنے والی مسافر ٹرین عوام ایکسپریس کے اندر مشکوک سامان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے فوری طور پر  بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔   بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ برق رفتاری کے ساتھ کینٹ اسٹیشن پہنچ گیا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ نے  کینٹ اسٹیشن پر  مشکوک سامان کی سرچنگ کے بعد بم کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

 مشکوک بیگ جس میں ٹائم بم موجود تھا، ٹرین عوام ایکسپریس کی کوچ نمبر 5  میں سیٹ نمبر 71-72 کے نیچے موجود تھا۔ اس کا کوئی وارث موقع پر موجود نہیں تھا۔
ٹرین 14 ڈاؤن عوام ایکسپریس پشاور سے کینٹ کراچی کینٹ پہنچی تھی۔ تقریباً 2115 بجے ٹرین کے عملے کو ایک نشست کے نیچے بیگ ملا جس میں بی ٹی آئی، وائر سوئچز اور دیگر مشینی سامان موجود تھا بیگ کو پلیٹ فارم پر محفوظ جگہ پر رکھ دیا گیا ہے اور بی ڈی ٹیم کو کلیئرنس کے لیے بلایا گیا ہے۔

جمعہ کی شب 8 بج کر 20 منٹ پر ٹرین پیشاور سے کراچی پہنچی۔ 9 بج کر 15 منٹ ٹرین اسٹاف نے مشکوک بیگ دیکھا ۔ مشکوک بیگ سے بم  برآمد ہوا۔ بم ڈسپوزل سٹاف نے بم کی موجودگی کی تصدیق ہوتے ہی کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر ایک خالی کروا لیا ہے۔ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کینٹ اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔
 کراچی میں سٹی 42 کے سسٹر نیوز  چینل سٹی ٹوئینٹی ون نے ایس ایس پی ریلوے  شوکت کھٹیان سے گفتگو کی تو انہوں نے بتایا کہ کینٹ اسٹیشن پر ابتدائی طور پر مشکوک بیگ کی اطلاع ملیتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم وہاں پہنچ گئی تھی۔بی ڈی ایس کی ٹیم نے تصدیق کے بعد  بم کی اطلاع دی۔  بم تقریبا 10 سے 12 کلو گرام مواد سے بنایا گیا ہے۔ 

دو مرتبہ بم کو ناکارہ بنانے  کی کوشش کی جاچکی  ہے۔ تیسری مرتبہ میں ممکنہ طور پر بم کو ناکارہ بنا دیا جائے گا۔بم کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور رینجرز کی نفری  بھی کینٹ اسٹیشن پر پہنچا دی گئی تھی۔