پی ٹی آئی کی سابق رہنما تاشفین صفدر نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی

22 Dec, 2023 | 05:52 PM

حسن علی: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سباق رہنما تاشفین صفدر نے پارٹی چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق  تاشفین صفدر  چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئیں، دوران ملاقات تاشفین صفدر نے پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 

 تاشفین صفدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ میرے گھر کی جماعت ہے۔ اور  چوہدری شجاعت حسین صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہوں ۔

شعبہ خواتین کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ کو پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت پر خوش آمدید  کہتے ہیں ۔ امید کرتے ہیں آپ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گیں۔

واضح رہے کہ شمولیت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین, جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین, چوہدری شاہد محمود اور چوہدری نثار کسانا بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں