علیم خان نے جہانیاں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

22 Dec, 2023 | 05:36 PM

سٹی42: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان حلقہ این اے 147 سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

جہانیاں میں ْقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 147 کے لئے عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروادیے گئے ۔

این اے 147 سے ہمایوں خان ایڈووکیٹ،شمشاد علی تاشی،استحکام پاکستان پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن ایاز خان نیازی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

غلام عباس سوترک،حمزہ ہمایوں،جنید جاوید،سمیت 11 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کروائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں