اقصیٰ سجاد: سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ برقرار ، دکاندار من مانی کرتے ہوئے ہر سبزی کے ساتھ 20 سے پچاس روپے بڑھا کر سبزی فروخت کرنے لگے,شہریوں کا کہنا ہے روز سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں سے پریشانی کا سامنا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ سبزیوں کی سرکاری قیمت اور اوپن مارکیٹ میں فرق تاحال برقرار ہے۔پرائس مجسٹریٹ سرکاری قیمتوں کے اطلاق میں ناکام ہو گئی،شہری پریشان ہونے لگے،آلو کی سرکاری قیمت 60 روپے مقرر جبکہ بازار میں 80 روپے میں فروخت ہونے لگے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 160 روپے ہے جبکہ بازار میں 185 روپے میں فروخت ہونے لگے،ٹماٹر کی سرکاری قیمت 90 روپے مقرر جبکہ بازار میں 140 میں فروخت ہونے لگے۔لہسن دیسی کا سرکاری نرخ 410 مقرر اور اوپن مارکیٹ میں 470 تک فروخت ہونے لگے۔
لہسن چائنہ کی سرکاری قیمت 590 جبکہ بازار میں 660روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔ادرک کی سرکاری قیمت 395 مقرر جبکہ بازار میں 450 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔میتھی کی سرکاری قیمت 95 روپے مقرر جبکہ بازار میں 110 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔گوبھی کی سرکاری قیمت 95 روپے مقرر جبکہ فروخت 105 روپے کلو میں جاری ہےشملہ مرچ کی سرکاری قیمت 155 مقرر ،بازار میں 180روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ہے۔