سٹی42: میانوالی میں سابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ سے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے گئے۔
حلقہ این اے 89 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ نے جمع کرائے ۔ تحریک استحکام پاکستان کے رہنما میجر خرم حمید روکھڑی نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے۔ میجر خرم حمید خان روکھڑی این اے 89 سے الیکشن لڑیں گے۔ انعام اللہ خان نیازی نے پی پی 87 کے لیے کاغزات نامزدگی جمع کرائے۔