عثمان خان: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشین سے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔
مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے جمع کروائے۔سینیٹر کامران مرتضی، اصغر ترین، سمیت پشین کی دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔
مولانا فضل الرحمان این اے 265 پشین اور ڈی آئی خان سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہے۔