محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان فلائی اوور کا افتتاح کردیا

22 Dec, 2023 | 04:00 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42:برکت مارکیٹ سے ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈرمکمل، 150روز کی بجائے صرف 90روز میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا. 
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کے ہمراہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کا افتتاح کر دیا. محسن نقوی نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضاکے ہمراہ فلائی اوورکا معائنہ کیا.   محسن نقوی اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے گاڑی میں فلائی اوور کا پورا راؤنڈ لیا اور تعمیراتی معیار کا مشاہدہ کیا. وزیراعلی محسن نقوی نے فلائی اوور کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔ 
کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکا میگا پراجیکٹ مقررہ مدت سے 60 روز قبل مکمل کیا گیا، پراجیکٹ نے 150روز میں مکمل ہونا تھا تاہم وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی مسلسل نگرانی کے باعث میگا پراجیکٹ کو 3ماہ میں مکمل کیا گیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکی تکمیل سے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ، والٹن تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گیا ۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور 3 لینز پر مشتمل اور 742 میٹر طویل ہے۔ منصوبے کو اکتوبر 2023 میں شروع کیا گیااور دسمبر کے اوائل میں مکمل کیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل لاہور کو ایک اور مبارکباد،الحمد اللہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوور آج ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکوبروقت مکمل کرنے کے لئے این ایل سی اور نیسپاک نے دن رات کام کیا ہے۔ صوبائی وزراء،سیکرٹریزکی ٹیم پراجیکٹ کی مانیٹرنگ کے لئے دن میں دو، دو بار وزٹ کرتے تھے۔ سی بی ڈی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورپراجیکٹ پر بہت محنت کی ہے۔  کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورپراجیکٹ کی کامیابی میں سب سے اپنا کردار ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک آرمی کی اراضی تھی، پراسیس طویل تھا لیکن کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکو مکمل کرنے کے لئے ہفتوں کا کام دنوں میں کیا۔ فیروز پور روڈ،گلبرگ،کینٹ،ڈیفنس والٹن سے ملحقہ آبادیوں کو  کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورسے بہت فائدہ ہو گا۔منصوبے سے روانہ 2 لاکھ گاڑیوں کو آمد ورفت میں سہولت ہوگی۔ فلائی اوورکی تکمیل سے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن سے والٹن تک سگنل فری کوریڈور بن گیا ہے۔ ڈیفنس فیز6سے لبرٹی تک کا سفر15منٹ میں طے ہو گا جبکہ والٹن روڈپر 5منٹ میں پہنچ سکتے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورتین لائن پر مشتمل ہے اور اس کی لمبائی 720میٹر ہے۔ والٹن روڈ پراجیکٹ کو 31جنوری تک مکمل کر لیا جائے گا،والٹن روڈ مکمل ہونے سے عوام کو بہت ریلیف ملے گا۔ والٹن روڈ پر چار چارفٹ پانی رہتا تھاجس سے مسائل جنم لیتے تھے۔ والٹن روڈ کا ڈرینج سسٹم 9ارب روپے سے بنایا جارہا ہے،جس سے ملحقہ آبادیوں کو فائدہ حاصل ہو گا۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کور کمانڈرلاہور نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورکی تکمیل میں ہر موقع پر بھرپور سپورٹ کیا۔ سی بی ڈی اور پنجاب حکومت کی ٹیم نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید فلائی اوورپربہت محنت کی اوروقت سے قبل مکمل کیا،جس پر میں سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سی بی ڈی میں ڈپلومیٹک انکلیو بن رہا ہے،جس سے علاقہ مزید ترقی کرے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ 

صوبائی وزراء، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل،ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹریز، خزانہ  ہاؤسنگ ،  تعمیرات و مواصلات، کمشنرو ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پی ایچ اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمرا ن امین، سی ٹی او لاہور، ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں