ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ سے چلنے والا طیارہ متعارف

دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ سے چلنے والا طیارہ متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دنیا کا پہلا بغیر پائلٹ سے چلنے والا یہ طیارہ ایک گھر اور فٹ بال کی پچ جتنے لمبا ہے۔

"ڈرون لائنر"نامی اس طیارہ کو ای کامرس کی دنیا میں بڑا انقلاب قرار دیا جارہا ہے جو دنیا بھر سے صارفین کے آرڈرز فوری وصول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے,پائلٹ کے بغیر چلنے والا یہ جہاز اپنے اندر ایک جیٹ طیارہ جتنا وزن برقرار رکھ کر بھاری کارگو کی نقل و حمل کو آسان بناتا ہے۔اس طیارہ کی طاقت "بوئنگ 747" نامی طاقتور جہاز سے تین گنا زیادہ ہے جس کی ایک ہی پرواز میں دنیا کے ایک تہائی حصےکی سیر کی جاسکتی ہے۔

 اسے برطانوی ائیر کرافٹ کمپنی نے تیار کیا ہے جو دنیا بھر میں مشینری ایئر فریٹ سسٹم پر مبنی چالیس ہلکے وزن کے 20 فٹ شپنگ کنٹینرز اٹھانے کا اہل ہے۔

 طیارہ کے ڈیزائن کوآرڈینیٹر "مائیک ڈیبینز "کا کہنا تھا کہ  جمبو جیٹ کے بعد یہ سب سے دلچسپ نیا ہوائی جہاز ہے جس کی باقاعدہ اڑان کی لاگت کئی بلین پاؤنڈ ہے,ڈرون لائنر کی ایجاد سے نا صرف  فیشن انڈسٹری بلکہ فوڈ انڈسٹری میں بھی بڑا انقلاب دیکھنے میں آئے گا۔

Ansa Awais

Content Writer