پرائیویٹ میڈیکل کالجوں پر بڑی پابندی لگ گئی

22 Dec, 2022 | 09:33 PM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)پاکستان میڈیکل کمیشن نے پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کو سرکاری داخلوں سےقبل میرٹ لسٹیں لگانے اورفیس وصول کرنے سے روک دیا۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سرکاری داخلوں سےقبل میرٹ لسٹیں لگانے اور امیدواروں پرجلداز جلد فیس جمع کرانے کے لیے دباؤ ڈالنے کے معاملے پر پاکستان میڈیکل کمیشن نے نوٹس لے لیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی درخواست پر پاکستان میڈیکل کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل کالجز سرکاری کالجوں کے داخلوں سے قبل ایڈمیشن نہیں کرسکتے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ کسی بھی نجی میڈیکل کالج نے سرکاری داخلوں سے قبل امیدواروں سے فیس لی تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزیدخبریں