ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے سے متعلق اہم خبر

Shops closure,8 clock,traders,divided,in two groups,City42
کیپشن: Shops,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)انرجی بچائو پالیسی کے تحت وفاق کا رات 8 بجے دوکانیں بند کرنے کا معاملہ، تاجر برادری کا ایک دھڑا مخالف تو دوسرا حق میں ہے۔ صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس سردار اظہر سلطان کا کہنا ہے حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، اس سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی۔
انرجی بچائو پالیسی کے تحت رات 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے معاملے پر شہر کی تاجر برادری منقسم نظر آتی ہے۔ لاہور ٹریڈرز رائٹس کے صدر کہتے ہیں فیصلے کی مخالفت کرنے کی بجائے ساتھ دینے کی ضرورت ہے، واپڈا کا سالانہ خسارہ 550 ارب کے قریب ہے، ان حالات میں رات 8 بجے دوکانیں بند کرنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔