ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر کو ائیرہوسٹس نے کھری کھری سنا دی ،ویڈیو وائرل

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دوران پرواز بدتمیزی سے پیش آنے والے مسافر کو خاتون فضائی میزبان نے کھری کھری سنا دیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز میں  ائیرہوسٹس مسافرکو اس کی طلب کردہ چیز فراہم نہ کرنے کی وضاحت دینے کی کوشش کررہی ہیں۔اسی دوران مسافر ائیرہوسٹس پرغصہ کرتا ہے۔

  مسافر کی جانب سے چیخنے پر مشتعل  ائیرہوسٹس نے  جواب میں چلا کر کہا کہ میں ائیرلائن میں ملازمت کرتی ہوں آپ کی نوکر نہیں ہوں۔ آپ نے میری عملے کی ایک رکن کو رلا دیا۔ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خاتون فضائی میزبان کے رویے کو درست قرار دیتے ہوئے کہ کہا کچھ لوگ طیاروں میں سفر کے دوران عملے کو اپنا ذاتی ملازم سمجھتے ہیں اس رویے کی مذمت کی جانی چاہیے۔