ویب ڈیسک:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے ، 7 ہزار اکاؤنٹس ابھی بھی فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے جھوٹی خبروں کے خلاف 15 ہزار سے زائد شکایات پر صرف 6 ہزار لنکس کو بلاک کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ابھی بھی7 ہزار سے زائد اکاونٹس مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، جن میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب شامل ہیں، پر فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔