پرویز الٰہی اور عثمان بزدار پر نئی مشکل آن پڑی

22 Dec, 2022 | 01:46 PM

(ملک اشرف) عدالتی حکم کے باوجود ڈاکٹر کی برطرفی کیخلاف زیرالتوا درخواست کا فیصلہ نہ کرنے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پرویزالٰہی، سابق وزراء اعلیٰ عثمان بزدار اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا کی درخواست پرتحریری حکم جاری کیا، عدالت نے لاء افسر کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس پر مبینہ 88 لاکھ 55ہزار کی مالی بدعنوانیوں کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا, ریگولر انکوائری کے بغیر ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ شریک ملزم کو الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا گیا۔ برطرفی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے وزرائے اعلیٰ کو قانون کےمطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا، تاحال عدالت کے حکم پر عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پر موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں