مرحوم عامر لیا قت کی ساس کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان، اہم انکشافات

22 Dec, 2022 | 12:57 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ، دانیہ شاہ کی والدہ کی جانب سے میزبان کی پہلی سابقہ اہلیہ، بشریٰ اقبال اور تحقیقاتی ادارے ایف آئی پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ کی والدہ نے ایف آئی اے اور کیس کی مدعی بشریٰ اقبال پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ اور اس کے بچوں پر اللّٰہ کا قہر برسے گا، بشریٰ نے تعلقات کی بنا پر دانیہ کو گھر سے ننگے پیر اور بغیر چپل کے کراچی اٹھوایا، ایف آئی اے کی ٹیم دانیہ شاہ کو کراچی برہنہ حالت میں لے کر آئی، یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوا ہے۔ 

سلمیٰ بی بی نے مزید کہا کہ میری بیٹی عامرلیاقت کی بیوہ اور حق دار ہے، ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے، پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کر رہے ہیں ایف آئی اے نے ہم پر کیس کیا، لودھراں پولیس اور ایف آئی اے کے 10 لوگ تھے جنہوں نے میرا ہاتھ توڑا، بچی کو مارا اور لودھراں سے کراچی لے آئے۔ 

انہوں نے کہا کہ بشریٰ اقبال کا مقصد جائیداد ہے، اسے لیے ان کی بیٹی کو بھی پھنسایا جارہا ہے، بشریٰ نے عامر کے ساتھ بھی زیادتی کی اور اب میری بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا عامر کا قتل ہوا ہے اس کی روح کو بھی انصاف ملے گا اور میری بیٹی کو بھی انصاف ملے گا۔ سلمیٰ بی بی نے بشریٰ اقبال پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ کا مقصد جائیداد ہے جو سب میڈیا والے بھی جانتے ہیں اسی لیے عامر بھی مرگئے اور میری بیٹی کو بھی اسی لیے پھنسایا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ بشریٰ کہہ رہی ہے کہ عامر کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے مگر عامر کی اربوں کی پراپرٹی ہے، عامر کے قتل کی کارروائی ہونی چاہیے، جو جرم میں شامل نکلے اس کے خلاف کارروائی ہو۔سلمیٰ بی بی نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، بشریٰ اقبال پر مزید الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامرلیاقت کے بیٹے نے غسل کے وقت اِن کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے، اسی لیے وہ بھاگ گیا کیوں کہ اسے پتہ چل گیا تھا کہ میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہیں۔ 

دانیہ شاہ اور عامر لیاقت کی خلع پر سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے درخواست دائر کی تھی لیکن خلع نہیں ہوئی تھی۔سلمیٰ بی بی نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جون کو ہماری صلح ہوگئی تھی جس کی ویڈیو کا الزام لگا وہ فوت ہوچکا ہے، اب کسی کو یہ حق نہیں ملتا کہ وہ کیس کرے۔

مزیدخبریں