ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان کرکٹ بورڈمیں بڑی  تبدیلی، حکومت نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹا دیا ۔ 

حکومت نے پی سی بی آئین 2019 کو ختم کرنے اور پی سی بی آئین 2014 کو بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی بنا دی گئی، کمیٹی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی، نئے گورننگ بورڈ کی تشکیل بارے کام کرے گی، کمیٹی 120روزمیں ڈسٹرکٹس،ریجنزاورڈیپارٹمنٹس کی بحالی کے بھی اقدامات کرے گی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-22/news-1671693984-5398.jpg

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا، کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی آج قذافی سٹیڈیم پہنچ کرچارج سنبھالیں گے۔کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کام کا طریقہ کار طے کیا جائے گا، کمیٹی ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کا ٹائم فریم اور طریقہ کار بھی طے کرے گی۔ 
 کمیٹی پی سی بی آئین 2014 کو مکمل طور پر بحال نافذالعمل کرنے کا طریقہ کار وضع کرے گی، آئین 2014 کی بحالی کے ساتھ ہی ملک کے تمام 106 ڈسٹرکٹس اور 16 ریجنز بحال ہوجائیں گے،قذافی سٹیڈیم پہنچنے پر کرکٹ آرگنائزرز کی طرف سے نجم سیٹھی اور شکیل شیخ کا استقبال کیا جائے گا۔