(ملک اشرف ) سپرٹیکس کی ریکوری کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے سپر ٹیکس کی وصولی مشروط طور پر تاحکم ثانی روک دی۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے طیب منظور تارڑ سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل محسن ورک اور دیگر وکلا نے موقف اختیار کیا کہ قانون میں ترمیم سے قبل سپر ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے،2022 کے لئے سپر ٹیکس کی وصولی آرٹیکل دس اے کی خلاف ورزی ہے،مالی سال کی تکمیل کے بعدسپر ٹیکس کی وصولی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت سے سپر ٹیکس کی وصولی کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ نے سپر ٹیکس سے متعلقہ تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔