ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کردیا

PCB
کیپشن: PCB
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا 2019 کا آئین ختم کرتے ہوئے 2014 کا آئین بحال کر دیا۔

ذرائع کے مطابق  وفاقی کابینہ نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سمری منظور کرتے ہوئے   پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری منظور کی۔ پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ہونے کے بعد سی ای او کا عہدہ اور 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کا نظام ختم ہوگیا جبکہ ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کردی گئی۔واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم بھی کی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer