ویب ڈیسک: قلات میں شدید سردی نے ڈیرے جما لیے۔جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔
قلات میں شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہےجس کے باعث گلیوں اور میدانوں میں موجود پانی جم گیا ہے۔اس کے علاوہ ضلع میں شدید سردی کی وجہ سے گیس کی بھی قلت ہے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے سرد موسم میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔