(مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے ’ میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کرکے راتوں رات شہرت پانے والی عائشہ عرف مانو سے شادی کے خواہشمند بھارتی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ویزا پاکستان نے مسترد کردیا۔
بھارتی اداکار فیضان انصاری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ بہت پریشان ہوں کیونکہ بدقسمتی سے پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا ہے لیکن میں رکنے والوں میں سے نہیں ہوں اور میں کسی بھی حالت میں عائشہ کو حاصل کرکے رہوں گا، میں نے جب عائشہ کی وائرل ویڈیو پہلی بار دیکھی تو مجھے لگا کہ میری زندگی میں بس اب یہی ہیں اور انہیں مجھے کسی بھی حالت میں حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیلئے میں نے پورا منصوبہ بھی بنالیا اور عائشہ کو 15لاکھ حقِ مہر دینے کا بھی اعلان کیا، جس پر مجھے تنقید کا سامنا کرنا پڑا کہ عائشہ نے تو کچھ دنوں میں خود کروڑوں روپے کمالیے ہیں تو اس حساب سے 15لاکھ روپے کم ہیں۔
فیضان انصاری نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں حق مہر 25لاکھ روپے بھی دے سکتا ہوں مجھے پیسوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مجھے عائشہ کسی بھی حال میں چاہئے اور میں عائشہ کو حاصل کرکے دکھائونگا۔انہوں نے دکھ بھرے انداز میں کہا کہ پاکستان نے میرا ویزا مسترد کردیا تاکہ میں وہاں نہ آسکوں اور عائشہ سے نکاح نہ کرسکوں۔