ویب ڈیسک:گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر آج دن میں وزیر اعظم سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد سے پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس میں شدت آچکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ آج دن میں طے کیا جائے گا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن اس معاملے پر وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملہ پر آج دن میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔