لاہور کے باسیوں کی جیبوں پر لیسکو کا ڈاکہ

22 Dec, 2021 | 10:25 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم)لیسکوکا ایک ماہ کے دوران بجلی کے صارفین کی جیبوں پر ڈاکہ، سات ارب روپے بلوں کی مد میں اضافی وصول کر لئے، نیپرا کی منظوری سے ماہ نومبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی چارج کیا گیا۔
 لاہوریوں پر نیپرا کی منظوری کی وجہ سے سات ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا گیا، کمپنی کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین سے اضافی بلز وصول کرلئے، نیپرا نے ماہ اکتوبر میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چار روپے چوہہتر پیسے اضافے کا فیصلہ کیا تھا، فیصلے پر عملدرآمد ہونے کی وجہ سے نومبر کا بل کم جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز بڑھ گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے ماہ اکتوبر میں ایک ارب ساٹھ کروڑ سے زائد یونٹس کی صارفین کو بلنگ کی، اسی بنیاد پر لیسکو نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نومبر کے بلوں میں چارج کی ہے، اضافی بلنگ کی وجہ سے موسم سرما میں بھی صارفین کو بھاری بھرکم بل بھجوا دیئے گئے۔

مزیدخبریں