ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے سال کی آمد نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی

The Department of Special Education
کیپشن: Good news for employees
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ملازمین کو ترقیاں دے دیں، 276 ملازمین کو پروموشن دی گئی ہے۔
 محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے ٹائم سکیل پرموشن کے تحت ملازمین کو ترقیاں دے دیں۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن نے 276 ملازمین کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن صائمہ سعید نے کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن پرویز اقبال بٹ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے 755 ملین کی لاگت سے 25 سکیموں پر کام کی رپورٹ پیش کی گئی۔ پرویز اقبال بٹ نے اجلاس میں بتایا کہ بارہ سال سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کی ویکسی نیشن کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری صائمہ سعید نے بتایا کہ آن لائن ایجوکیشن کے حوالے سے ویڈیو لیکچرز ریکارڈ کیے جارہے ہیں انھوں نے بتایا کہ پنجاب بھر کے ڈویژنل افسران خصوصی بچوں کی تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ مزید بہتر کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer