(ویب ڈیسک)وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر فاؤ چی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بوسٹرڈوز لگانے والے ہی کو '' فلی ویکسینیٹڈ'' تصور کیا جائے گا۔
سی این بی سی میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ادارے صرف اسی کو فلی ویکسینیٹڈ تصور کریں گے جو ویکسینز کی دو خوراکیں اور ایک بوسٹر ڈوز لگوا چکا ہو۔ سی ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی آبادی کے 30.4 فیصد عوام یعنی 62.2 ملین افراد کو بوسٹر ڈوز لگ چکی ہے ۔
اسی طرح 33.1 فیصد 18 سال اور اس سے زیادہ عمر والے افراد کو اور 44.9 فیصد پچاس سال سے زائد عمر کے لوگوں کو 55.4 فیصد 65 برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کو بوسٹر شاٹ لگ چکا ہے۔
REPORTER: “Is the definition of fully vaccinated going to change to include boosters?”
— RNC Research (@RNCResearch) December 22, 2021
FAUCI: “You know, it very well might” pic.twitter.com/ROv6cWDMXt