ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومی کرون میں تیزی، بل گیٹس نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں

Bill Gates is worry about increasing Omicron cases
کیپشن: Bill Gates
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ اومیکرون سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔
بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کو خبردار کیا کہ لوگ اب وبائی مرض کے بدترین مرحلے میں داخل ہو سکتے ہیں اور کورونا کا نیا وائرس اومیکرون ویریئنٹ سب کے گھروں پر دستک دینے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا زندگی معمول پر آ جائے گی لیکن اب ہم وبائی مرض کے بدترین دور سے داخل ہو رہے ہیں۔
بل گیٹس نے کہا کہ میں نے چھٹیوں کے اپنے بیشتر منصوبے منسوخ کر دیے ہیں کیونکہ میرے قریبی دوست اومیکرون کی وجہ سے تیزی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اومیکرون ویرینٹ پہلے کے کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ جلد ہی دنیا کے ہر ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا کہ اومیکرون آپ کو کس حد تک بیمار کر سکتا ہے تاہم ہمیں اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔  

دوسری جانب جرمنی، سکاٹ لینڈ، آیئرلینڈ، نیدرلینڈز اور جنوبی کوریا کا شمار ان ممالک میں ہے جنہوں نے جزوی یا مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے یا پھر سماجی فاصلہ رکھنے کی احتیاطی تدابیر کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
علاوہ ازیں جاپان کے ایک فوجی اڈے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے۔ تمام مریضوں کا تعلق ایک ہی کلسٹر سے ہے، یعنی ان سب کو وائرس لگنے کا ذریعہ ایک ہی ہے۔