اومیکرون کا ہلہ، یورپ میں سماجی پابندیاں؛ بھارت میں کرسمس، نیو ائیر پارٹیز منسوخ

22 Dec, 2021 | 06:18 PM

ویب ڈیسک: جرمنی اور پرتگال نے اومی کرون وائرس پھیلنے کے پیشِ نظر کرسمس کے بعد سخت تر سماجی دوری کے نفاذ کا اعلان کیا ہے جبکہ بھارت نے کیس بڑھنے کے بعد دارالحکومت نئی دہلی  میں کرسمس اور نیو ائیر پارٹیز  پر پابندی لگا دی گئی۔ اس حوالے سے سی ایم کجریوال نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو  ہدایات جاری کردی ہیں
جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ 28 دسمبر سے نجی محفلوں میں صرف 10 لوگوں کی شرکت کی پابندی دوبارہ نافذ ہو جائے گی جبکہ نائٹ کلبز بند کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 28 دسمبر کے بعد سے ہی فٹ بال میچز بھی صرف بند دروازوں کے پیچھے ہوں گے۔ پرتگال نے بھی 26 دسمبر سے نائٹ کلبز اور شراب خانوں کی بندش کا حکم جاری کرتے ہوئے اس تاریخ سے نو جنوری تک گھر سے کام کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔

کھلی فضا میں اجتماعات کو بھی صرف 10 لوگوں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ فن لینڈ میں بھی شراب خانوں اور ریستورانوں کو  24 دسمبر کو  رات 10 بجے بند ہوجانا ہو گا اور اس کے بعد  28 دسمبر سے تین ہفتوں کے لیے ریستورانوں کو چھ بجے بند ہونا ہو گا جبکہ نشستیں محدود رکھی جائیں گی۔ یورپ کے ویزا فری شینگن ممالک سے آنے والوں کو کووڈ کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہو گا۔
سوئیڈن میں شراب خانے،   کیفے اور ریستوران بدھ سے صرف محدود  تعداد میں موجود نشستوں پر موجود لوگوں کو ہی کھانا فراہم کر سکیں گے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اس کے یورپی خطے میں جس میں روس اور ترکی بھی شامل ہیں، اس میں 53 میں سے 38 ممالک میں اومیکرون ہی کووڈ کی غالب قسم ہے۔

مزیدخبریں