(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے اس بارے میں دیکھا جائے گا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا ،ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینیرڈ انتخابات میں شکست دی گئی ،زرداری ہاؤس میں رات گئے کارکنان سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا اور جب میں نے خیبر پختون خواکا نام لیا تو مجھ سمیت سب کی آنکھوں میں آنسوتھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دوگنا، تگنا کام کیا تاہم یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاوُن چلتا رہتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ نے دیکھا پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں جھوٹے وعوے نہیں کئے ۔
آصف علی ذرداری نے کہا کہ پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں،ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔
سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نوابشاہ کے قریب گاٶں کرم خان جمالی آمد
— PPP (@MediaCellPPP) December 22, 2021
آصف علی زرداری نے ڈاکٹر علی خان جمالی سے ان کے والد میر مقبول جمالی کے انتقال پر تعزیت کی
آصف علی زرداری نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی @AAliZardari pic.twitter.com/2Aor1TCOnr