گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹرانسفر سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی مشکل آسان

22 Dec, 2021 | 05:33 PM

Arslan Sheikh

علی ساہی: یکم جنوری سے گاڑی کی رجسٹریشن اورٹرانسفرکےلئے متعلقہ سفارتخانے میں نادراکے سہولت مرکز میں بائیومیٹرک کرکے اپنی گاڑی رجسٹرڈ  اور ٹرانسفر کرواسکیں گے، جن ممالک میں نادرا  سہولت مراکز نہیں وہاں سے اتھارٹی بھجواکر نامزد  کئے گئے شہری کا بائیو میٹرک کرکے گاڑی رجسٹرڈ  یا ٹرانسفر  کی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اوورسیز متعلقہ سفارتخانےمیں نادر اسے بائیومیٹرک رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرواسکیں گے۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو یکم جنوری سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

ڈائریکٹر موٹرز برانچ محکمہ ایکسائز قمرالحسن کا کہنا ہے کہ تفصیلات دینے سے ڈیٹا ایکسائز کو موصول ہوجائے گا، نادرا سہولت نہ ہونے پر اتھارٹی بھجواکر گاڑی رجسٹرڈ یا ٹرانسفر کی جائے گی۔ اوورسیز کے شناختی کارڈ استعمال کرکے گاڑیاں ٹرانسفر کرالی جاتی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم سے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف مل سکے گا، بائیو میٹرک سے رجسٹریشن اور ٹرانسفر کاعمل شفاف ہوجائے گا۔ 

مزیدخبریں