(در نایاب)لاہورایل ڈی اے کے زیر انتظام سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری،ایل ڈی اے کے سکولوں میں 23 دسمبر تا چھ جنوری تک تعطیلات رہیں گی۔
تفصیلات کےمطابق لاہورایل ڈی اے کے زیر انتظام سکولوں میں موسم سرما کی تطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا،ایل ڈی اے کے سکولوں میں تئیس دسمبر تا چھ جنوری تک تعطیلات رہیں گی،ایل ڈی اے ایڈمنسٹریشن نے سکولوں کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نواز گوندل نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد را س کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر تا 6 جنوری تک رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی ویکسی نیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
یاد رہےوفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 3 جنوری سے کی جائیں، یہ فیصلہ تعلیمی اداروں میں جاری ویکسی نیشن مہم کے باعث کیا گیا تھا۔
تاہم زیادہ ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش کا اختیار صوبوں کو سونپ دیا گیا تھا۔ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے سکولوں کو 23 دسمبر کو بند کرنے پرآمادگی ظاہر کی تھی۔