اب پاکستان میں بھی "خوشی" پڑھائی جائے گی

22 Dec, 2021 | 05:05 PM

ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے خوشی کا ڈگری پروگرام متعارف کروادیا.خوشی میں دو سال کی ماسٹرز ڈگری کروائی جائے گی۔

سلیبس کے مطابق ہر حالات میں خوش کیسے رہنا ہے، صحت پر خوشی کے کیا اثرات ہوں گے، خود کو کیسے خوش رکھا جاسکتا ہے اور کیا دوسروں کی خوشی اہم ہے یا پہلی ترجیح اپنی خوشی ہونی چاہئیے، کیا دولت خوشی کا سبب ہے کا سلیبس پڑھایا جائے گا. 
 یاد رہے متحدہ عرب امارات  نے وزیر مملکت برائے خوشی کا عہدہ تشکیل دے رکھا ہے اور اس حوالے سے دبئی کے حکمران شیخ محمدرشید المختوم کا کہنا ہے کہ یہ وزارت سماجی بہبود اور لوگوں میں اطمینان پیدا کرنے کا ذمہ دار ہوگی۔

مزیدخبریں