ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپٹن صفدر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Captain Safdar granted bail in a treason case
کیپشن: Captain Safdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ کیپٹن صفدر کو ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے کیس سے بری کردیا ۔

کیپٹن (ر) محمد صفدرکے خلاف بغاوت کے مقدمہ پر  پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس مسرت ہلالی نے سماعت کی، جس میں کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ آج محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ ہائیکورٹ احاطے میں اداروں کے خلاف مبینہ بیان پر صفدر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ میں تین سال پہلے یہاں عدالت آتا رہا،  کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کے عدالت آئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer