ویب ڈیسک: درہ آدم خیل میں مشتعل عوام نے معروف پختون ھیرو عجب خان آفریدی کا مجسمہ بے دردی سے توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق عجب خان آفریدی کا مجسمہ درہ آدم خیل کے بازار عباس چوک میں نصب تھا جسے گزشتہ روز قبائلیوں نے انضمام کے خلاف پرتشدد احتجاج کے دوران توڑا، پولیس نے پر تشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کوہاٹ میں جے یو آئی ف کے امیدوارشیر زماں نے بلدیاتی انتخابات میں فتح حاصل کی ہے۔ ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ویڈیوز سے ملزمان کی نشاندہی کی جائے گی اور مجسمہ توڑنے والے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، اس ضمن میں پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ مجسمہ توڑنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور عجب آفریدی کا نیا مجسمہ نصب کیا جائے، شہر کے عمائدین نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ عجب آفریدی کا نیا مسجمہ جلد ہی نصب کر دیا جائے گا۔