سکینڈل کوئین اداکارہ میرا بڑی مشکل میں پھنس گئیں

22 Dec, 2021 | 02:49 PM

Malik Sultan Awan

رضوان نقوی: فلمسٹار میرا ایف بی آر کے ریڈار پر آگئیں,ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر فلمسٹار میرا کو نوٹس جاری کرکے تین جنوری تک ڈیڈلائن دے دی۔ 

فلمی دنیا میں میرا کے نام سے مشہور ارتضی رباب کو ڈی ایچ اے کینٹ میں واقع رہائشگاہ پر نوٹس جاری کردیاگیا۔ ایف بی آر نے آخری تاریخ گزرنے کے باوجود فلمسٹار میرا کو سال 2021,2020کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا۔ ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو گوشوارہ اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 3جنوری تک مہلت دے دی ہے -

ایف بی آر نے فلمسٹار میرا کو انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 114کے تحت نوٹس جاری کیا، میرا کو گوشوارہ جمع نہ کرانے کی صورت میں جرمانے کا بھی عندیہ دےدیا گیاہے۔

مزیدخبریں