ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجارتی خسارہ 5 ارب ڈالرسےزائدہونامعاشی تباہی کی علامت ہے:شہباز شریف

Shahbaz Sharif
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہناتھاکہ  اس ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ5 ارب ڈالرسے زیادہ ہونا معاشی تباہی کی علامت ہے ۔ موجودہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ 20 ارب 648 ملین ڈالر کا ہو چکا ہے۔ ‎ تجارتی خسارے میں ریکارڈ اضافہ ملکی درآمدات اوربرآمدات میں عدم توازن کا واضح ثبوت ہے ۔

تازہ اعدادوشمار بتارہے ہیں کہ ملک میں ڈالر کی آمد میں کمی ہوگئی ہے ۔ ‎روپے کی قدر پر دباو بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے ۔ ‎ڈالر 180 کو عبور کرچکا ہے، مہنگائی مزید بڑھ رہی ہے، یہ ملک کے لئے اچھی خبریں نہیں ۔ ‎معیشت ’رویورس گئیر‘ میں ہے، معیشت، صنعت، کاروبار، تجارت اور روزگار سب کا حال خراب ہے۔‎ 100 سے زائد اشیاءپر 17 فیصد جی ایس ٹی کا یکساں اطلاق مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بنے گا ۔

‎ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کا کہنا تھا کہافراط زر یا مہنگائی زیادہ ہو تو دنیا میں جی ایس ٹی کم کیاجاتا ہے، پاکستان میں اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے۔‎اس حکومتی اقدام سے مہنگائی میں اضافہ کے ہولناک نتائج نکلیں گے ۔ ‎اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ حکومت ٹیکس کے دائرے میں اضافہ نہیں کرسکی۔ ‎یہ قدم عمران نیازی کے اس دعوے پر ایک اور یوٹرن ہے کہ میں ٹیکس ریونیو دوگنا کردوں گا لیکن وہ ناکام ہوئے ۔ ‎جس ملک میں جی ایس ٹی پہلے ہی زیادہ ہے، وہاں 17 فیصد کاُ اشیا ئے ضروریہ پے اطلاق سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔

‎اشیائے ضروریہ یا ایس پی آ ئی کی قیمتوں میں پہلے ہی 19.5 فیصد مہنگائی کا خود حکومت اعتراف کررہی ہے۔ ‎مشیر خزانہ کبھی مہنگائی میں کمی اور کبھی اضافے کے متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ ‎کبھی کہاجاتا ہے کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے اور کبھی ملبہ عالمی حالات پر ڈالا جاتا ہے۔ ‎منی بجٹ مسلط کرنے ، قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلنے کے بجائے حکومت استعفی دے۔