ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ، 12 گھنٹے کی تیراکی نے وزیر کو بچا لیا

minister was to have swum some 12 hours
کیپشن: Serge Gelle
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: افریقی ریاست مڈغا سکر میں ایک سرکاری ہیلی کاپٹر  حادثاتی طور پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، مگر پولیس کے وزیر ساتھیوں سمیت  12 گھنٹے تک سمندر میں  تیر کر جان بچانے میں کامیاب ہو گئے اور  ساحل پر اترتے ہی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے وزیر اپنے ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر پر ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے مقام کا جائزہ لے رہے تھے، اس حادثے میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی دوران ان کا ہیلی کاپٹر بھی کریش کرگیا۔
57 سالہ سرگے گیل ماہامبو کے قصبے تک پہنچنے کے لیے شام ساڑھے سات بجے سے لے کر اگلی صبح ساڑھے سات بجے تک سمندر میں تیرتے رہے۔انہوں نے ماہامبو کے قصبے میں پہنچ کر مقامی لوگوں کو کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میری ویڈیو نشر کر دیں تاکہ میری گھر والے اور دیگر سرکاری اہلکار یہ دیکھ لیں کہ میں زندہ ہوں اور ٹھیک ہوں۔ 

پولیس کے سربراہ زافیسمبترا راوئاوے نے بتایا کہ سرگے گیل نے ہیلی کاپٹر کی ایک نشت کو بطور فلوٹیشن ڈیوائس استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کھیلوں میں دلچسپی ہونے کے باعث ہمیشہ سے کافی سٹیمنا تھا اور انھوں نے ایک تیس سال کے لڑکے کی طرح اپنا ردھم برقرار رکھا۔ ان کے اعصاب فولاد کی مانند ہیں۔