بھیک مانگنے سے انکار پربیٹی کوقتل کر نیوالےباپ کو سخت سزا

22 Dec, 2021 | 12:39 PM

Ibrar Ahmad

عثمان الیاس: بھیک نہ مانگنے پر سگے  والد کی جانب سے7سالہ بچی کو قتل کرکےکوڑےمیں پھینکنے سےمتعلق  کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نےسنگدل والد محمد سعید کو 25سال قید ، 42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد ممتاز  نے بھیک نہ مانگنے پر سگے  والد کی جانب سے7سالہ بچی کو قتل کرکےکوڑےمیں پھینکنے سےمتعلق  کیس  کا27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزم کے خلاف 20 گواہان نے بیان قلمبند کروائے  ۔تحریری فیصلے کےمطابق  ملزم والد محمد سعید کوٹ عبدالمالک کا رہائشی ہے، اپنی 7سالہ بچی کو بھیک مانگنے پر مجبور کرتا تھا، بچی کے بھیک نہ مانگنے پر والد اسکو تشدد نشانہ بناتا تھا۔

تحریری فیصلے کےمطابق ملزم  نے بھیک نہ مانگنے پر تعیش میں آکر مار مار کر سات سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا، ملزم  نے  بچی کو ہلاک کرنے کے بعد پلاسٹک بیگ میں ڈال کر نعش کو خالی پلاٹ میں پھینک دیا تھا۔ پولیس پٹرولنگ آفیسر نے دوران ڈیوٹی نعش برآمد کی۔   میڈیکل رپورٹ کے مطابق میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، عدالت نے  گواہان کے بیانات اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں جرم ثابت ہونے کی بنیاد پر ملزم کو 25 سال قید سنا دی ۔ محمدسعید  کو42 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

مزیدخبریں