پنجاب مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

22 Dec, 2021 | 10:38 AM

Sughra Afzal

(قیصر کھوکھر) پنجاب مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ خزانہ نے مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی تمام برانچز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے آٹھ کروڑ روپے جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ نے یہ فنڈز محکمہ انرجی کو منتقل کیے ہیں، فنڈز سے مینٹل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کو مکمل سولر انرجی پر منتقل کر دیا جائے گا۔ 

دوسری جانب محکمہ خزانہ نے اُجالا پروگرام کیلئے 44 کروڑ 80 لاکھ روپے جاری کیے، یہ گرانٹ اُجالا پروگرام کی مد میں وسطی پنجاب کیلئے جاری کی گئی ہے۔

مزیدخبریں