ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں پاکستان مخالف پروگرام نشر کرنے پر بھارتی چینل کو جرمانہ

برطانیہ میں پاکستان مخالف پروگرام نشر کرنے پر بھارتی چینل کو جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) برطانیہ میں چلنے والے بھارتی چینل کوپاکستان کےخلاف پروگرام نشتر کرنے پر برطانوی ریگولیٹرادارے نے20 ہزارپائونڈکاجرمانہ کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی ادارے نے جرمانہ پاکستان کےخلاف نفرت انگیزباتیں کرنے پرکیا۔ آئندہ ایساپروگرام نشرنہیں ہوگا،ری پبلک ٹی وی کی برطانوی ادارے کویقین دہانی ۔آف کام کے مطابق ایسے پروگرام بھارتی اورپاکستانی کمیونٹی کے تعلقات میں بگاڑپیداکرسکتے ہیں۔

  آف کام کی ری پبلک ٹی وی کودوبارہ ایساپروگرام نشرنہ کرنے کی تنبیہ ، ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدارکی دھجیاں بکھیریں۔آف کام ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کےلئے خطرہ کاباعث بن سکتے ہیں۔

آف کام صحافی ارناب گوسوامی نے2019 میں پروگرام میں پاکستان کےخلاف نفرت انگیزباتیں کی تھیں ری پبلک ٹی وی کاپروگرام برطانوی صحافی اقداروں کے منافی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer